ETV Bharat / state

Road Accident In Jammu جموں میں سڑک حادثہ، ڈرائیور سمیت 4 افراد شدید زخمی - ٹریفک ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر

جموں کے آرینہ علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے جی ایم سی جموں میں داخل کیا گیا۔

road-accident-in-jammu-4-people-including-driver-seriously-injured
جموں میں سڑک حادثہ، ڈرائیور سمیت 4 افراد شدید زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 3:34 PM IST

جموں: جموں کے آرینہ علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جموں کے آرینہ علاقے میں پیر کی صبح ایک میٹاڈار اور آٹو کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی،جس کے نتیجے میں آٹو میں سوار ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
آس پاس موجوڈ لوگوں نے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں ریفر کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت منگت رام، سنی کمار، گوگل گپتا اور درشن کمار کے بطور ہوئی ہے۔ وہیں پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Vehicle crushes Woman In Bemina بمنہ میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر خاتون از جان

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت واقعہ ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد ان حادثات میں زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.