ETV Bharat / state

بی جے پی کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والی پہلی کشمیری خاتون سے خاص گفتگو - بنیادی سہولیات

جموں کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں بی جے پی نے صوبہ کشمیر سے تین نشستیں اپنے نام کیں، جن میں کاکہ پورہ سے ایک خاتون امیدوار بھی شامل ہے۔

بھاجپا کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والی پہلی کشمیری خاتون سے خاص گفتگو

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 9:16 PM IST

ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات میں بھاجپا کی ٹکٹ پر ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والی منہا لطیف وادی کشمیر سے کامیابی حاصل کرنے والی پہلی مسلم خاتون امیدوار بنیں۔

ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی کی ٹکٹ پر ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ حلقہ انتخاب سے منہا لطیف نے 300 سے زائد ووٹوں سے جیت درج کی۔

بھاجپا کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والی پہلی کشمیری خاتون سے خاص گفتگو

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں پہلی مرتبہ بی جے پی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ وادی کی کل 140نشستوں میں سے بھاجپا نے کاکہ پورہ، بالہامہ اور تلیل کی نشستیں اپنے نام کرکے کشمیر میں بالآخر کھاتہ کھولا۔

بھاجپا کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والی مسلم خاتون منہا لطیف نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ شورش زدہ علاقہ کاکہ پورہ سے عوامی سپورٹ کے بعد ہی انہوں نے کم عمر ہونے باوجود انتخابات میں حصہ لیا۔

انہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں خواتین کے لیے نشستیں مخصوص رکھنے جانے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا: ’’خواتین کی نشستیں مخصوص رکھے جانے سے صنف نازک کو بھی آگے بڑھنے کا موقع فراہم ہوگا۔‘‘

منہا لطیف نے مزید کہا کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی رول نبھائیں گی، جس کا انہوں نے انتخابات سے قبل عوام سے وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے صوبہ کشمیر صوبہ 140 ڈی ڈی سی نشستوں میں محض تین پر کامیابی حاصل کی تاہم ان تین نشستوں پر کامیابی کو بھی پارٹی کی جانب سے کافی اہمیت دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.