ETV Bharat / state

جموں میں شراب کی دوکانوں کے باہر لمبی قطاریں - سی آر پی ایف

جموں میں تقریباً دو مہینے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی اور شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد شراب کی دکانوں کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں، اس دوران خریداروں نے سماجی دوری سمیت مختلف ایس او پیز کو نظر انداز کیا۔

جموں: شراب کی دوکانوں کے باہر لمبی قطاریں

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 6:45 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً دو ماہ تک دیگر دکانوں کے ساتھ ساتھ شراب کی دکانیں بھی بند رہیں۔ تاہم یکم جون سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی بدھ کو جموں میں شراب کی دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

جموں میں شراب کی دوکانوں کے باہر لمبی قطاریں

بدھ کو جموں کے چند علاقوں میں شراب کی دکانوں کو کھولنے کا اجازت دی گئی۔ اس اعلان کے بعد صبح سے ہی جموں کے نروال، بی سی روڈ، ریزیڈنسی روڈ میں واقع شراب کی دکانوں کے باہر لوگوں کا کافی رش لگا رہا۔

لوگوں کی تعداد اس قدر زیادہ تھی کہ لوگوں میں افراتفری پھیل گئی جسے کنٹرول کرنے کے لیے پولیس و سی آر پی ایف کی بھاری نفری کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

شراب دوکانوں کے مالکان نے پہلے ہی سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے دکانوں کے آگے چاک سے دائرے بنا دیے تھے لیکن خریداروں کی بھیڑ اتنی زیادہ تھی کہ سماجی دوری برقرار رکھے جانے کے اعلان کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.