ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Pilgrims: امرناتھ یاترا رجسٹریشن کیلئے عقیدت مندوں کی لمبی قطار

امرناتھ یاترا 2022 کے لیے اب تک تقریباً تین لاکھ عقید مندوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ وہیں کثیر تعداد میں جموں ریلوے اسٹیشن پر عقیدت مندوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔ Amarnath Yatra Registration for RFID card at Jammu Railway Station

آر ایف آئی ڈی کارڈ رجسٹریشن
آر ایف آئی ڈی کارڈ رجسٹریشن
author img

By

Published : Jun 27, 2022, 7:37 PM IST

جموں: جموں ریلوے اسٹیشن پر یاتریوں کو آر ایف آئی ڈی کارڈ یعنی ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹیفیکیشن کارڈ دیے جارہے ہیں تاکہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ امرناتھ یاترا 2022 کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں اور 30 جون کو پہلگام کے نن ون بیس کیمپ اور بال تل بیس کیمپ سے امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا گپھا کی جانب شیو لنگ کے درشن کے لیے روانہ ہوگا۔ اس مرتبہ یاترا کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے علاوہ طبی و دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے اور مقدس گپھا تک یاترا ٹریک کو بھی قابل آمد و رفت بنا دیا گیا ہے۔

امرناتھ یاترا رجسٹریشن کے لیے عقیدت مندوں کی لمبی قطار

امرناتھ یاترا دو سال کے وقفے کے بعد اس سال منعقد ہوگی۔ یاترا کے سلسلے میں پہلے ہی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جموں سے کشمیر کسی بھی یاترا گاڑی کو بغیر آر او پی چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کی خدمات کے علاوہ تین لیئر کی سیکورٹی لگائی گئی ہے اور قومی شاہراہ و دیگر اہم شاہراہوں پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، جب کہ اس مرتبہ یاتریوں و سروس پروائیڈرز کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کے لیے آر ایف آئی ڈی اور جی پی ایس چپس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف، بی ایس ایف، ایس ایس بی و فوج کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra Pilgrims: امرناتھ یاترا کیلئے 3 لاکھ یاتریوں نے رجسٹریشن کرایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.