ETV Bharat / state

رام صرف بی جے پی کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے بھگوان ہیں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ - رام مندر افتتاح

Farooq Abdullah on ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ رام بی جے پی یا آر ایس ایس کے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے بھگوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام ہر جگہ موجود ہیں جہاں مندر نہیں ہے وہاں بھی وہ موجود ہیں۔

Farooq Abdullah
ڈاکٹر فاروق عبداللہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 4:55 PM IST

Updated : Jan 19, 2024, 5:06 PM IST

رام صرف بی جے پی ہی نہیں بلکہ دنیا کے بھگوان ہیں:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھگوان رام بی جے پی یا آر ایس ایس کے ہی نہیں، بلکہ پورے دنیا کے بھگوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام ہر جگہ موجود ہیں جہاں مندر نہیں ہیں وہاں بھی وہ موجود ہیں۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'بھگوان رام ہر جگہ موجود ہیں، جہاں مندر نہیں ہیں وہاں بھی موجود ہیں وہ دنیا کے رام ہیں صرف بی جے اور ایس ایس کے ہی نہیں ہیں'۔

22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کے لئے دعوت دینے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'وہ کون ہوتے ہیں کسی کو بلانے والے، کیا رام مندر میں جانے کے لئے کسی کے اجازت کی ضرورت ہے، میں عمرہ کے لئے جا رہا ہوں کیا مجھے وہاں سے چٹھی آئی گی'۔
پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: 'بلوچستان کے لوگوں کو ایران کے سرحد پر پناہ مل رہی ہے جس سے پاکستان خوش نہیں ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'سرحد ان دو ممالک کے درمیان تنائو ہمارے لئے خطرہ ہے'۔

مزید پڑھیں:

چاہے ہندو ہو یا مسلمان رام ہر کسی کے ہیں: فاروق عبداللہ

بتادیں کہ اتر پردیش میں 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لئے بیشتر سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو دعوت دی گئی ہے۔
(یو این آئی)

Last Updated : Jan 19, 2024, 5:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.