ETV Bharat / state

جموں میں شدید بارش - جموں و کشمیر

مسلسل بارش کی وجہ سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا گئی ہے۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں پسیاں گرنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

جموں صوبہ میں شدید بارش
جموں صوبہ میں شدید بارش
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 2:25 PM IST

جموں صوبہ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیان شب سے ہی جموں شہر کے ساتھ ساتھ صوبہ کے دیگر اضلاع بالخصوص پیر پنچال میں درمیانہ درجہ کی بارش ہورہی ہے جبکہ آخری اطلاع ملنے تک بارش کا سلسلہ جاری تھا۔

شدید بارش کی وجہ سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا گئی ہے۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں پسیاں گرنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں صوبہ جموں کے تمام اضلاع میں انتظامیہ کی خصوصی ٹیموں کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے تیار رہا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، 12 افراد زخمی

اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے شروع ہوئی بارش کے سلسلہ میں سب سے زیادہ ضلع جموں میں 132.4ملی میٹر، سانبہ میں 95.0 ملی میٹر، کٹھوعہ میں 62.0 ملی میٹر، ادھمپورمیں 12.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

خطہ میں شروع ہوئی تازہ بارش کے بعد گرمی کی شدت میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے۔ تازہ بارش کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.