ETV Bharat / state

Rains Bring Mercury Down : بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں گراوٹ

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 2:06 PM IST

صوبہ جموں کے کئی علاقوں میں تیز بارشوں اور ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کے سبب جہاں پارہ معمول سے نیچے درج کیا گیا ہے وہیں محکمہ موسمیات نے 29 اپریل تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ Rains in Jammu

a
a

جموں: جموں و کشمیر میں ایک بار پھر موسم نے کروٹ بدلی، وادی کشمیر خاص کر خطہ چناب میں بارشوں کا سلالسہ جاری ہے اور سرینگر جموں شاہراہ پر بانہال کے قریب شلگڈی میں لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ کو ایک بار پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ گرچہ شاہراہ کی بحالی کا کام شد و مد سے جاری ہے تاہم محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

اس سے قبل بدھ کو صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں بلاور کے بالائی علاقوں میں اولوں کے ساتھ ساتھ بھاری بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر تیز ہوائوں، سخت بارشوں کی وجہ سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ادھر، جموں ضلع سمیت سرحدی ضلع پونچھ میں بھی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ پونچھ کے مینڈھر علاقے میں درخت گر آنے کی وجہ سے ایک رہائشی مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی بدھ کی دوپہر سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور رات بھر وقفے وقفے سے بارشیں جاری رہیں۔

موسم کی تبدیلی کے باعث بیشتر علاقوں میں دن کا پارہ معمول سے 1 سے 4 ڈگری تک گر گیا۔ بدھ کی صبح جموں میں مطلع صاف تھا اور دوپہر تک شدید گرمی کے باعث لوگ بے حال نظر آ رہے تھے تاہم شام کو اچانک بادلوں نے مطلع گھیر لیا اور ہوا چلنے لگی، جس سے عوام کو گرمی سے راحت ملی۔ رات گئے تک بادل چھائے رہے۔ جموں ضلع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 1.6 ڈگری کم ہوکر 34.0 پر آگیا اور کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ بانہال میں دن کا درجہ حرارت 23.0، بٹوٹ 21.9، کٹرا 30.0 اور بھدرواہ میں 22.6 ڈگری سیلسیس تھا۔

مزید پڑھیں: MeT Predicts Light Rain in J&K : جموں و کشمیر میں مطلع ابر آلود ، ہلکی بارش کا امکان

ادھر، گرمائی دارالحکومت سرینگر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 2.0 ڈگری کم 20.8، پہلگام 19.6 اور گلمرگ میں 3.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ یونین ٹیریٹری لیہہ میں کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.