ETV Bharat / state

راجوری انکاؤنٹر، جموں میں پاکستان کے خلاف احتجاج - جموں پاکستان کے خلاف احتجاج

جموں میں شیو سینا، بجرنگ دل، جموں ویست اسمبلی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے راجوری انکاؤنٹر میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی اور جلوس برآمد کیے۔

راجوری انکاؤنٹر، جموں میں پاکستان کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 6:47 PM IST

راجوری انکاؤنٹر، جموں میں پاکستان کے خلاف احتجاج

جموں : جمعرات کو جموں کے مختلف مقامات پر پاکستان کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج راجوری ضلع میں عسکریت پسندوں کی جانب سے انکاؤنٹر کے دوران چار فوجیوں کی ہلاکت پر انجام دیا گیا۔ جموں کے مختلف مقامات پر کیے گئے احتجاجوں کے دوران مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں سے وابستہ کارکنان، رضاکاروں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجاً پاکستان کا قومی پرچم نذر آتش کیا۔ علاوہ ازیں انکاؤنٹر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

نیو پلاٹ، جموں میں ’’جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ‘‘ نامی تنظیم کے صدر سنیل ڈمپل نے ایک احتجاجی ریلی نکالی برآمد کی اور پاکستان کا پتلہ نذر آتش کیا۔ وہیں بجرنگ دل کے کارکنوں نے جموں بس اسٹینڈ میں احتجاج کرکے پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بجرنگ دل کی جانب سے منعقد کیے گئے احتجاج کی قیادت بجرنگ دل کے ریاستی صدر راکیش بجرنگی کر رہے تھے۔ ادھر، شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے) اکائی نے پارٹی دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران انکاؤنٹر میں مارے گئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔

شیو سینا لیڈران نے راجوری میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں دو فوجی افسران سمیت چار فوجی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا۔ پارٹی کے ریاستی دفتر میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ہلاک کیے گئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اگر حالات ٹھیک ہیں تو سکیورٹی فورسز کے اہلکار کیوں جاں بحق ہورہے ہیں، محبوبہ مفتی

شیو سینا کے ریاستی چیف، منیش ساہنی نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں ’سب کچھ ٹھیک ہے‘ کے ڈھول پیٹے جا رہے ہیں لیکن زمینی حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرکے ہماری مراعات چھین لی گئیں۔ ہمیں عسکریت پسندی سے پاک ایک نئے جموں و کشمیر کا خواب دکھایا گیا لیکن چار سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود زمینی صورتحال میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔‘‘

جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرگرم عسکریت پسندوں نے اب جموں ڈویژن میں بھی اپنے قدم جما لیے ہیں۔ عسکریت پسندی سے پاک پونچھ اور راجوری میں ایک بار پھر عسکریت پسندی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.