ETV Bharat / state

جموں میں مہاجر کشمیری پنڈتوں کا احتجاج - Central Goverment nothig work for Kashmiri Migrant pandit

احتجاج کی قیادت کر رہے جگتی مائیگرنٹ ٹاؤن شپ کمیٹی کے صدر شادی لعل پنڈتا نے حکومت سے مہاجر کشمیری پنڈتوں کے لیے جاری ہونے والے ماہانہ ریلیف میں اضافہ کرنے اور بے روزگار کنبوں کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

jk_jam_protest_vis1_byt1_7204390
جموں میں کشمیری میگرنٹ پنڈتوں کا احتجاج
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 7:47 AM IST

کشمیری پنڈت مہاجرین نے اپنے مطالبات کے حق میں جگتی مائیگرنٹ ٹاؤن شپ کمیٹی کے صدر شادی لعل پنڈتا کی قیادت میں جموں پریس کلب میں احتجاج کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے شادی لعل پنڈتا نے کہا کہ حکومت نے مہاجر کشمیری پنڈتوں کے مسائل کو پس پشت ڈال دیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ تین سال قبل ماہانہ ریلیف کو فی کنبہ زیادہ سے زیادہ تیرہ ہزار روپے تک بڑھایا گیا تھا لیکن گذشتہ برسوں میں مہنگائی بڑھ جانے کے باوجود اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکار کو تعلیم یافتہ کشمیری پنڈت مہاجرین کے لیے کم از کم 20 ہزار نوکریاں فراہم کرنی چاہیے۔ احتجاج میں شامل کشمیری مہاجر راج کمار تکو نے کہا کہ سرکار کو چاہیے کہ وہ ایسے دسویں پاس بے روزگار نوجوانوں کو درجہ چہارم کی پانچ ہزار نوکریاں فراہم کرے جو غریبی کی وجہ سے اپنی تعلیم کو آگے بڑھانے سے قاصر رہے۔

مزید پڑھیں: آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں دو افراد نے زمین خریدی

انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیری پنڈت مائیگرنٹ نوجوانوں کی پولیس میں بھرتی کے لئے خصوصی بھرتی مہم منعقد کرے تاکہ جگتی اور دیگر مائیگرنٹ کالونیوں میں عارضی طور پر رہائیش پذیر تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.