ETV Bharat / state

Protest in Jammu غیرمقامیوں کے لیے رہائشی فلیٹس، جموں میں احتجاج

author img

By

Published : May 4, 2023, 7:32 PM IST

غیر مقامی باشندوں کو جموں میں رہائشی فلیٹس کرایہ پر دینے کے خلاف جموں میں ’’جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ‘‘ نے احتجاج کیا۔

a
a

غیر مقامیوں کے لیے رہائشی فلیٹس، جموں میں احتجاج

جموں: جموں کشمیر ہاؤسنگ بورڈ کی جانب سے جموں شہر میں غیر مقامی مزدوروں، کاریگروں، چھاپڑی فروشوں، طلبہ، ملازمین و غیرہ کو کم قیمت پر 336فلیٹس فراہم کرنے کے خلاف جموں میں ہاؤسنگ بورڈ کے خلاف جانی پور علاقے میں ’’جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ‘‘ سے وابستہ کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے ہاؤسنگ بورڈ کا پتلہ نذر آتش کیا۔ جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل سمیت احتجاج میں شامل رضاکاروں نے ہاؤسنگ بورڈ، جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اس فیصلے کو جلد از جلد واپس لینے کی اپیل کی۔

جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرےت ہوئے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے عوام کا حق چھینا جا رہا ہے، اور یہ حق بیرون ریاست کے شہریوں کو دیا جا رہا ہے جو یہاں کے باشندوں کو قطعاً منظور نہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہاؤسنگ بورڈ کی جانب سے غیر مقامی باشندوں کو رہائشی کوارٹر فراہم کرنا جموں کشمیر کے پشتینی باشندوں کے ساتھ صریح نا انصافی ہے اور یہ فیصلہ اُس وقت لیا جا رہا جب کہ بے روزگاری عروج پر ہے، مہنگائی دن دن بڑھتی جا رہی ہے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے برعکس اس طرح کے فیصلے لیے جا رہے ہیں جو یہاں کے باشندوں کو منظور نہیں۔

سنیل ڈمپل نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’یہ فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حقیقی ارادوں کو ظاہر کرتا ہے، جو جموں سے مقامی اور اصل باشندوں کو بے دخل کرنے کے لیے بے چین ہے۔ جموں کے لوگ اب یہ سمجھنے لگے ہیں کہ ان پر غیر مقامی لوگوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ جموں کے لوگوں میں ناراضگی ہے۔‘‘ سنیل ڈمپل نے کہا کہ مرکزی حکومت ’’غیر مقامی باشندوں کو کرائے کے فلیٹس کے نام پر غیر پشتینی باشندوں کو آباد کرنے کے فیصلہ کو فوری طور پر واپس لے بصورت دیگر جموں کے باشندے اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: Flats for Outsiders in Jammu ’غیر مقامیوں کو رہائشی فلیٹس، آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی شروعات‘

احتجاج میں شامل جموں کے باشندوں نے ہاؤسنگ بورڈ کے فیصلہ کو ’’غیر منطقی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’جموں میں غیر مقامی باشندوں کو آباد کرنا مقامی باشندوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ اور اس طرح کا فیصلہ صرف مقامی لوگوں کی جانب سے کی گئی منتخب حکومت کو ہی لینے کا اختیار ہے۔‘‘ یاد رہے کہ ہاؤسنگ بورڈ کی جانب سے جموں میں انتہائی کم ماہانہ نرخوں پر جموں میں فلیٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی جموں و کشمیر میں سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔ اس فیصلہ کے خلاف، غیر بی جے پی، تقریباً سبھی سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.