ETV Bharat / state

جموں: نظر بند رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں واقع پریس کلب میں نیشنل پینتھرز پارٹی نے حکومت کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کو نظر بند کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

رہنماؤں کو نظر بند کرنے کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 5:04 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:13 PM IST

احتجاج کر رہے کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ تھا۔

رہنماؤں کو نظر بند کرنے کے خلاف احتجاج

پینتھرز پارٹی کے ضلع صدر راجیش کڑگوترا نے کہا کہ 'جب سے مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کا خاص درجہ منسوخ کیا تبھی سے ریاست کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قید کیا گیا۔ اس کے برعکس بی جے پی کے رہنما سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ایسا کرنا جمہوریت کا قتل ہے۔'

واضح رہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد متعدد سیاسی رہنماؤں کو نظر بند اور عام لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ رہنما ابھی بھی نظر بند ہیں۔

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 26ویں روز بھی امتناعی احکامات ہنوز جاری ہیں۔ مواصلاتی نظام پر پابندیاں عائد ہیں جب کہ وادی کے متعدد مقامات پر فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہیں۔

Intro:سیاسی لیڈروں کو نظر بند رکھنے کے خلاف احتجاج

ریاست جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے پریس کلب میں اج نیسنل پھنترز پارٹی کے کارکنوں نے سرکار اور بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا ۔ احتجاج کر رہئے پھنترز پارٹی کے کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کاڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سیاسی لیڈروں کی رہائی کا مطالبہ ۔

پھنترز پارٹی کے ضلع صدر راگیس پلگعترا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سےمرکزی سرکار نے دفعہ 370 کو لیکر فیصلہ سنایا تب سے سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو قید کیا گیا جبکہ بی جے پی کے لیڈران سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں لیکن دوسری جماعتوں کے لیڈروں کو جیل میں بند رکھا گیا جو کہ جمہوریت کا قتل ہیں

واضح رہے ریاست جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد متعدد سیاسی لیڈروں کو نظر بند اور عام لوگوں کو حراست میں لیا گیا جو کہ ابھی بھی نظر بند ہیں

Body:پھنترز پارٹی کے کارکنوں نے بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا

Conclusion:واضح رہے ریاست جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد متعدد سیاسی لیڈروں کو نظر بند اور عام لوگوں کو حراست میں لیا گیا جو کہ ابھی بھی نظر بند ہیں
Last Updated : Sep 28, 2019, 9:13 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.