مظاہرین گھنی آبادی میں قائم شراب فیکٹری کو ہٹانے کی مانگ کر رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شراب کی فیکٹری گھنی آبادی میں قائم ہے اور اس سے نکلنے والی بدبو سے بستی والوں کو ذہنی کوفت کا سامنا تو کرنا ہی پڑتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس سے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
مظاہرین نے انتظامیہ اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے خلاف نعرے بازی کی۔
انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فیکٹریوں کے لئے کاغذات اور لائسنس کیسے اجرا کئے جاتے ہیں!
مظاہرین نے گھنی آبادی والے علاقے سے شراب کی فیکٹری کو ہٹانے کی مانگ کی۔