ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کا اعلان، کے کے شرما کی پریس کانفرنس

جموں و کشمیر سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے آج جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے وؤٹوں کی گنتی کے تعلق سے میڈیا کو تفصیلات بتائی۔

KK sharma
کے کے شرما
author img

By

Published : Dec 23, 2020, 7:58 PM IST

جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشنز کے کے شرما نے آج جموں میں پریس کانفرنس منعقد کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات کے نتائج کی گنتی آج صبح پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔

کے کے شرما
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ کے درگمولہ اور بانڈی پور کے حاجن اے کو چھوڑ کر 278 نشستوں پر نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایس ای سی نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 75 ڈی ڈی سی حلقوں پر کامیابی کے ساتھ ریاست کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، جس کے بعد جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے 67 نشستوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جو دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پی ڈی پی نے 27 اور انڈین نیشنل کانگریس نے 26 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، تین اہلکار زخمی

اسی طرح، نئی تشکیل شدہ جے اینڈ کے اپنی پارٹی نے 12 جبکہ جے کے پی سی نے آٹھ اور سی پی آئی-ایم نے بالترتیب نشستیں حاصل کیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان انتخابات کے دوران آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد تھی اور 50 نشستوں پر آزادا امید واروں نے جیت درج کی۔ اسی طرح، جے کے این پی پی اور پی ڈی ایف نے دو سیٹوں پر جیت درج کی۔ ایس ای سی نے مزید بتایا کہ 278 ڈی ڈی سی حلقوں میں کل 2855509 وؤٹوں کی گنتی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل دورانیہ کی گنتی ہوئی لیکن ہم نے اسے پرامن طریقے سے پورا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.