علاقے کا جائزہ لے کر ڈی جی سی آر پی ایف نگروٹہ کے سی ار پی ایف کے گروپ سنٹر میں پریس کانفرنس منعقد کی۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اور سی ار پی ایف کے جوانوں نے کل جن تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا وہ قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'سی آر پی ایف کے جوانوں نے دیکھتے ہی تینوں جنگجوں کو مار گرایا جس کے باعث آج میں سی ار پی ایف کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جموں آیا ہوں اور مستقبل میں بھی سی ار پی ایف کے جوان ملک کی حفاظت کے لیے سامنے آئیں گے۔
نامہ نگاروں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف سی ار پی ایف ڈاکٹر اے پی ماہیسوری نے کہا کہ 'ابھی اس انکاؤنٹر کو لیکر تحقیقات چل رہی ہے تمام سکیورٹی ایجنسیز اس اپوریشن کو لیکر مل جل کر کام کر رہی ہیں کہ جنگجوؤں کو ملک مخالف کام کے لئے روکنا ممکن ہو پائے۔