مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ جموں میں سنیٹائزیشن اور رنگ و روغن کا کام شروع شروع ہوچکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے بھگوتی نگر یاترا نواس کو مارچ کے مہینے میں قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کیا تھا۔
ڈاریکٹر ٹوریزم جموں راج کمار کٹوچ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بھگوتی نگر جموں یاترا نواس میں کام شروع ہوچکا ہے، اور جلد ہی اس کو یاتریوں کے رہنے کے قابل بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یاترا نواس کو قرنطینہ سینٹر بنایا گیا تھا تاہم گزشتہ دو ماہ سے یہاں کسی بھی مریض یا کوروناوئرس مشتبہ شخص کو داخل نہیں کیا گیا۔ تاہم اس کے باوجود انتظامیہ نے سنیٹائزیشن کا کام شروع کیا ہے۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ 20 جولائی تک تعمیر و تجدید کا کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی یاترا بھی شروع کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس حکومت نے یاترا وقت سے پہلے ہی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی سے ایک ہفتہ قبل انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یاتریوں پر حملہ ہونے کے خفیہ اطلاع ملے ہے۔ تاہم عام رائے یہ ہے کہ یہ فیصلہ دفعہ 370 کی منسوخی کی وجہ سے لیا گیا تھا۔