ETV Bharat / state

Reaction on JK New Voter List نئی ووٹر لسٹ پر سیاسی رہنماؤں کا رد عمل - Reaction On JK New Voter List

اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر جموں و کشمیر کی حتمی ووٹر لسٹ جمعہ کو جاری کی گئی۔ اس میں 7 لاکھ سے زائد نئے ووٹروں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست سے پاکستانی ویسٹ ریفوجیز اور والمکی سماج سے وابسطہ افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جو جموں کشمیر میں 70 برس کے بعد اسمبلی انتخابات میں ووٹ دے سکتے ہیں ۔ Political leaders Reaction On JK New Voter List

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 27, 2022, 8:52 AM IST

جموں: جموں و کشمیر میں جاری کی گئی نئی ووٹر لسٹ میں کل 7.72 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیر کی نئی ووٹر لسٹ پر مختلف سیاسی جماعتوں کے بیانات سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکرٹری شیخ بشیر نے کہا کہ اگر اس فہرست میں باہر کے لوگ بھی شامل ہیں تو ہم اس کی ہر گز حمایت نہیں کرتے۔ اگر اس فہرست میں شامل افراد ہمارے اپنے لوگ ہیں تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

نئی ووٹر لسٹ پر سیاسی رہنماؤں کا رد عمل

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں۔ یہاں کے لوگ الیکشن کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت اس پر غور کرے گی اور جلد انتخابات کرائے گی۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر سیوا سنگھ بالی نے کہا کہ جس طرح سے جموں کشمیر میں نئے ووٹر لسٹ پر نیشنل کانفرنس پی ڈی پی نے افواہ بازی کی تھی کہ 25 لاکھ بیرون ریاست کے لوگوں کو ووٹ کا حق دیا جائے گا وہ سراسر غلط ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے اور آج ثابت ہوا کہ کس طرح سے صاف و شفاف ووٹر لسٹ تیار کی گئی ہے۔ Political leaders Reaction On JK New Voter List

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر نے اگست میں کہا تھا کہ جموں وکشمیر میں ووٹرس کی نظر ثانی کے دوران 20سے 25 لاکھ نئے ووٹروں کو شامل کیا جائے گا اور اس مشق میں غیر مقامی افراد بھی اندراج کر سکتے ہیں۔اس بیان نے کے بعد جموں و کشمیر کے مقامی سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی اور الزام لگایا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں "درآمد" ووٹروں کو شامل کرکے انتخابی ہیٔت کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ Reaction On JK New Voter List

حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر میں اسمبلی سیٹوں کی تعداد 83 سے بڑھا کر 90 کی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 24 سیٹیں ہیں جو بدستور خالی ہیں۔ پہلی بار درج فہرست قبائل کے لیے نو نشستیں رکھی گئی ہیں۔ حد بندی کمیشن نے جموں کے لیے چھ اضافی اسمبلی نشستیں اور کشمیر کے لیے ایک نشست کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے پہلے کشمیر ڈویژن میں 46 اور جموں ڈویژن کی 37 نشستیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : JK Voters List جموں و کشمیر میں سات لاکھ سے زائد نئے ووٹرز کا اندراج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.