ETV Bharat / state

Israel Gaza War فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے پروگرام کو پولیس نے جموں میں ناکام بنادیا - فلسطین کی حق میں احتجاج

اقوام متحدہ کے ایک حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جاری تشدد میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 4,137 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 53 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

پولیس نے جموں میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے پروگرام کو ناکام بنادیا
police-detained-several-leader-to-foil-solidarity-program-for-palestine-in-jammu
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 9:10 PM IST

پولیس نے جموں میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے پروگرام کو ناکام بنادیا

جموں:جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں کئی سماجی و سیاسی کارکنوں کو جموں پولیس نے جموں، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں ہفتہ کو نظر بند کیا اور بعد میں شام کو سبھی لیڈران کو نظر بندی سے رہا گیا گیا۔
دراصل 'یونائیٹڈ پیس الائنس' کے بینر تلے جموں میں ہفتہ کو چند سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو لیکر فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے جموں میں مہاراجہ ہری سنگھ پارک میں جمع ہونے کے پوسٹرز شائع کئے تھے۔ تاہم پولیس نے اس پروگرام کو ناکام کرنے کی غرض سے انہیں نظر بند کردیا، تاکہ یہ لوگ غزہ میں اور فلسطین کے معصوم متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع نہ ہوسکے۔
حراست سے رہائی کے بعد یونائیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین شاہد سلیم نے آئی ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی دیر رات پولیس حرکت میں آگئی اور پروگرام کی پوری آرگنائزنگ کمیٹی بشمول شیخ عبدالرحمن، سابق رکن پارلیمنٹ جس کی عمر 94 سال کی ہیں، آئی ڈی کھجوریا آئی ڈی پی لیڈر کٹھوعہ، جموں سے سی پی ایم ایم ایل لیڈر سباش مہتا اور گاندھی نگر سے سکھدیو سنگھ کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ مجھے اپنے گھر دلپتیا محلہ جموں سے گرفتار کیا گیا،تاہم بعد میں ہفتہ کی شام پولیس نے حراست میں لیے گئے تمام رہنماؤں کو رہا کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: Gaza Death Toll غزہ میں تشدد سے تقریباً نو سو خواتین بیوہ ہوئیں: اقوام متحدہ

واضح رہے کہ چودہ دنوں سے زائد جاری حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں4,137 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں، وہیں لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.