جموں:حکام کی طرف سے یقین دہانی کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے پٹرول پمپوں میں آج لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔پٹرول پمپس میں دو اور تین پہیوں کے گاڑی مالکان کی لمبی قطارے نظر آرہی تھی اور لوگ پٹرول اور ڈیزل بتلوں اور کین میں بھر کے لیے جارہے تھے۔ واضح رہے کہ آئل ٹینکر ڈرائیوروں اور ٹرک ڈرائیوروں کی جانب سے ہٹ اینڈ رن کیسز میں دس سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کے نئے قانون کے خلاف ٹرک ڈرائیور احتجاج کر رہے ہے۔
شہر خاص جموں میں پٹرول اسٹیشنوں میں پٹرول حاصل کرنے کے لیے گاڑی مالکان کی لمبی لمبی قطارے دیکھی گئی۔اس دوران ایک فلنگ اسٹیشن میں پٹرول و ڈیزل اسٹاک ختم ہوا۔لوگ ڈیزل اور پٹرول کا ذخیرہ جمع کرنے کے لیے فلنگ اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہے، جس کی وجہ سے پٹرول اسٹیشنوں پر ٹریفک جام دیکھنے کو ملا۔وہیں جموں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کے بارے میں کسی بھی طرح کا سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں:
- پٹرول، ڈیزل کا ذخیرہ موجود، لوگوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، صوبائی کمشنر کمشیر
- سرینگر میں کئی پٹرول پمپ ایندھن سے خالی، لوگ پریشان
یاد رہے کہ مرکزی حکومت نے جرائم کے حوالے سے نئے قانون بنائے ہیں، جس کے تحت اگر ٹرک یا ٹپر ڈرائیور کی غلطی سے کسی انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے تو اسے 10 سال تک کی جیل ہوگی۔ اس کے علاوہ 7 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ پہلے اس کیس میں ملزم ڈرائیور کو چند دنوں میں ضمانت مل جاتی تھی اور وہ خود تھانے سے باہر آجاتا تھا۔