ETV Bharat / state

قربانی کے جانوروں کی خریداری میں گراوٹ - عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خرید و فروخت

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عیدالاضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی۔ جانوروں کی خرید فروخت میں کافی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جس کے سبب اس کاروبار سے منسلک افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

قربانی کے جانوروں کی خریداری میں گراوٹ
قربانی کے جانوروں کی خریداری میں گراوٹ
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 6:24 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں میں کورونا وائرس کی وجہ سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خرید و فروخت میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس بار انتظامیہ نے جانوروں کی بڈی منڈی قائم کرنے کی اجازت نہیں دی۔

قربانی کے جانوروں کی خریداری میں گراوٹ

اگرچہ جانوروں کی لگنے والی بڑی منڈی یا بازار اس برس ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر رد کر دی گئی ہیں تاہم لوگوں نے سڑک کے کنارے ہی بھیڑ، بکروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

جموں کے گوجر نگر، بٹھنڈی، صدرا علاقے کی بیشتر سڈکوں کے کنارے بکروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس بار قربانی کے جانوروں کی خریداری میں کافی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، جس سے اس کاروبار سے جڈے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں: لاک ڈاؤن کا اثر، سڑکیں ویران

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک تاجر نذیر احمد نے کہا کہ 'میں جموں میں قربانی کے جانور بیچنے کے لیے ضلع رام بن سے آیا ہوں لیکن کم قیمت کی وجہ سے بکرے نہیں بیچ پا رہا ہوں۔' ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سال بھر ان جانوروں کو پالتے ہیں تاکہ عید کے موقع پر بیچنے سے کچھ آمدنی حاصل ہو لیکن اس برس مہنگائی کی وجہ سے مشکل ہو رہا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے لیے کوئی معقول قیمت مقرر کرے تاکہ ان کا بھی نقصان نا ہو اور خریداروں کے ساتھ بھی انصاف ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.