اس اجلاس میں جموں صوبہ کے لیڈران نے شمولیت اختیار کی، جن میں پی ڈی پی کے سینئر لیڈر و سابق ایم ایل سی فردوس احمد ٹاک، ایڈوکیٹ شفیق رحمان بٹ ضلع صدر ریاسی ، شہباز مرزا ضلعی صدر رام بن، ایڈوکیٹ شیخ ناصر ضلع صدر کشتواڈ ، راجندر سنگ منہاس سمیت متعدد لیڈران موجود تھے۔
دفعہ 35اے اور 370کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی کی یہ پہلی ایسی میٹنگ تھی، جس میں صوبہ جموں کے تمام ضلع صدور کو پارٹی ہائی کمان کی جانب سے مدعو کیا گیا تھا اور انہوں نے اس میٹنگ میں شمولیت کی تاہم کشمیر صوبہ میں فی الحال پی ڈی پی میٹنگ کرنے میں ناکام رہی ہے۔
وہی آج پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان فراہ و دیگر یوتھ لیڈروں نے صوبائی کمشنر کشمیر کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ وہ ان کو میٹنگ منعقد کرنے کا موقع فراہم کرے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اگر ان کو اجازت دی جاتی ہے تو وہ 16 ستمبر یعنی بدھ کو پارٹی دفتر پر میٹنگ منعقد کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
'ہمیں میٹنگ منقعد کرنے کی اجازت دی جائے'
انہوں نے مزید لکھا کہ گھروں میں نظر بند ہونے کی پاداش میں صوبائی کمشنر متعلقہ سیکیورٹی انتظامیہ کو آگاہ کر کے ان کو میٹنگ منعقد کرنے کی اجازت دے۔