ETV Bharat / state

ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ - بین الاقوامی سرحد

بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 1:26 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بدھ کی صبح میبنہ طور پر پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فوج نے بدھ کی صبح جموں کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بلا کسی اشتعال کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولیاں چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

قبل ازیں فوج نے سانبہ سیکٹر میں 18 مئی کو دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا لیکن اس کے باوجود جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ایک معمول بن گیا تھا جس کے نتیجے میں سرحد کے آر پار کی بستیوں کے لوگوں کا جینا اجیرن بن گیا تھا۔

سال رواں کے 25 فروری کو دونوں ممالک نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد سرحدوں پر خاموشی چھائی ہوئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.