ETV Bharat / state

'پاکستان ٹنلوں کے ذریعہ عسکریت پسندوں کو بھارت بھیجتا ہے' - سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پائی جانے والی ٹنل

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں بھی ہمیشہ پاکستان کے نشانے پر رہتا ہے اور یہاں ماضی میں بھی کئی وارداتیں انجام دی گئیں۔

'پاکستان ٹنلوں کا استعمال کر کے عسکریت پسندوں کو اس طرف بھیجتا ہے'

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 2:28 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹنلوں کا استعمال کر کے عسکریت پسندوں کو اس طرف بھیجتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ جموں کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پائی گئی ایک ٹنل بھی پاکستان کی ان ہی حرکتوں کا ایک حصہ ہے۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار ضلع سانبہ میں سرحد پر اس مقام پر جہاں ٹنل پائی گئی تھی، کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا: 'پاکستان کی طرف سے ملی ٹنسی کو بڑھاوا دینے کے لئے جو حرکتیں ہوتی ہیں یہ (سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر پائی جانے والی ٹنل) اسی کا ایک حصہ ہے۔ ان ٹنلوں کا استعمال عسکریت پسندوں کو اس طرف بھیجنے کے لئے کیا جاتا ہے'۔

موصوف پولیس سربراہ نے کہا کہ جموں بھی ہمیشہ پاکستان کے نشانے پر رہتا ہے اور یہاں ماضی میں بھی کئی وارداتیں انجام دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے تمام تر اقدام کئے جار ہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.