ETV Bharat / state

بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی باشندے کو حراست میں لیا گیا - پاکستانی شہرہ گرفتار

Pak national Held in IB سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے مکوال سیکٹر پر بی ایس ایف جوانوں نے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار پاکستانی باشندے کی شناخت20 سالہ محمد صادق کے بطور ہوئی ہے۔

pak-national-arrested-by-bsf-near-ib-in-jammu
بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی باشندے کو حراست میں لیا گیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 8:30 PM IST

جموں: جموں کے مکوال سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر فوج نے منگل کے روز ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مستعد فوجی جوانوں نے منگل کے روز جموں کے مکوال سیکٹر پر ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار پاکستانی باشندے کی شناخت محمد صادق کے بطور کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تمام پہلوﺅں کو دیکھا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

بی ایس ایف حکام کے مطابق سرحد پر تعینات فوجیوں نے جموں کے مکوال سیکٹر میں ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ تلاشی کے دوران پر بی ایس ایف اہلکاروں نے اس کے پاس سے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ برآمد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار ذہنی طور ہر بیمار افراد نے نادانستہ طور پر سرحد عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ مکمل تفتیش کے بعد فوج انہیں پولیس کے حوالے کرتی ہے، جس کے بعد انہیں پاکستانی رینجرس کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔بتادیں کہ سرحد پر بھارتی فوج الرٹ ہے، اور وہ کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔آئے رور پاکستان کے ایل او سی سے درانداز دراندازی کی تاک میں رہتے ہے۔ اس دوران بیشتر اوقات میں ان کوششوں کو ناکام بنایا جاتا ہے اور ان دراندازوں کو مار گرایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.