منگل کی رات جموں ایئر بیس کے گرد مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت کو نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے اینٹی ڈرون سسٹم ریڈاروں نے محسوس کیا تھا۔
انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ 'راڈار نے 13 جولائی کی رات ایئر بیس سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر اڑنے والے ڈرون کی نقل و حرکت کو پکڑ لیا تھا اور متعلقہ تمام ایجنسیوں کو اس کی نقل و حرکت کے بارے میں چوکس کردیا گیا تھا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے فوراً بعد ہی ڈرون موقع سے غائب ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون کی تلاش جاری ہے۔
گزشتہ ماہ جموں ایئر بیس پر ڈرون حملہ ہونے کے بعد این ایس جی نے شہر میں ایک اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کیا تھا۔
جموں ڈرون حملے سے فضائیہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن وہاں دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
فضائیہ نے جموں اور ملک بھر کے دیگر اہم ائیربیسز پر اس طرح کے حملے روکنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے تھے۔ چھوٹے ڈرونز سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے بھی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جموں میں ڈرونز کی نقل و حرکت دیکھی گئی
جموں کے حملے کے بعد ڈرون کی نقل و حمل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور ایسے بہت سے واقعات سامنے آئے ہیں جب سرحد پر فوج اور بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے دستوں نے ان پر فائرنگ کی۔
اے این آئی