کورونا وائرس کے ڈر کی وجہ سے جموں انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کا دھرنا، ریلی، کانفرنس، مذہبی یا سماجی تقریبات کا اہتمام نہیں کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے یہ حکمنامہ جاری کیا گیا ہے، ڈی ڈی ایم اے چیئر پرسن سُشما چوہان کے ذریعے جاری کئے گئے اس حمکنامے کے مطابق ضلع جموں میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ انتظامیہ نے ایئر پورٹ اور ریلوے اتھارٹی کو بھی حکم دیا ہے کہ بیرون ممالک و بیرون ریاست سے آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی جائے۔