جموں و کشمیر میں باہری ریاستوں سے طلبہ و طالبات کو لانے کی پہل تو کی گئی ہے لیکن کچھ طلبہ و طالبات نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر جموں و کشمیر انتظامیہ الزام عائد کیا ہے۔
کئی طلبہ و طالبات کو پیر کو چنڈی گڑھ، موہالی اور پنجاب سے جموں و کشمیر لایا گیا تھا لیکن ان کی نہ کورونا وائرس کی جانچ ہوئی اور نہ ہی انہیں کسی کوارینٹائن مرکز میں رکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں کھانے کے لئے ناقص قسم کا کھانا دیا جا رہا ہے، جسے طلبہ و طالبات نہیں کھا رہے ہیں۔
طلبہ و طالبات کے ذریعہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو شیئر کرنے کے بعد پورے جموں و کشمیر میں لوگ انتظامیہ سے کافی ناراض ہیں۔
ای ٹی وی بھارت نے ایل جی انتظامیہ سے رابطہ کرنےکی کوشش کی لیکن انتظامیہ کی جانب سے خبر لکھے جانے تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔