ETV Bharat / state

NIA Takes Over Udhampur Blast Case: ادھمپور سلاتھیہ چوک دھماکے کی تحقیقات این آئی اے نے شروع کردی

author img

By

Published : Mar 12, 2022, 9:55 AM IST

اُدھم پور کے سلاتھیہ چوک میں بدھ کے روز ہوئے دھماکے میں ایک شہری از جان جب کہ 15 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ Udhampur blast 1 Dead 15 Injured

ادھمپور سلاتھیہ چوک دھماکے کی تحقیقات این آئی اے نے شروع کردی

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) ادھمپور میں ہوئے دھماکہ کی تحقیقات کرے گا اس کے ساتھ ہی قومی تفتیشی ایجنسی کی ایک ٹیم ادھمپور میں ہوئے دھماکے کی تحقیقات کے لئے جموں پہنچی اور جمعے کے روز جائے وقوع کا دورہ کیا۔ Udhampur blast case

واضح رہے کہ اُدھم پور کے سلاتھیہ چوک میں بدھ کے روز ہوئے دھماکے میں ایک شہری از جان جب کہ 15 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ Udhampur blast 1 Dead 15 Injured

تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم سینئر افسران کے ہمراہ اُدھم پور پہنچ گئی۔ A team of NIA led by SP rank officer

ذرائع کے مطابق جمعے کی صبح کو ٹیم نے سلاتھیہ چوک اُدھم پور میں بلاسٹ سائٹ کا جائزہ لیا اور وہاں پر افسران کے ساتھ اس بارے میں جانکاری حاصل کی۔

ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم نے سٹیٹ انویسٹیگیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) کے سینئر افسران کے ساتھ بھی اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ National Investigation Agency on Udhampur blast

اطلاعات کے مطابق این آئی اے ٹیم نے اُدھم پور کے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی ہے تاکہ تحقیقاتی عمل کو آگے بڑھایا جاسکے۔

اُن کے مطابق دھماکے میں از جان ہوئے شہری کی اہلیہ کے ساتھ ساتھ دوسرے عین شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) اور سٹیٹ انویسٹیگیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) اُدھم پور دھماکے کی تحقیقات میں جھٹ گئی ہے اور بہت جلد اس حوالے سے تفصیلات کو منظر عام پر لانے کا امکان ہے۔ NIA takes over Udhampur blast case

ذرائع کا کہنا ہے کہ اُدھم پور اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹ اعانت کاروں کی بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ ملوثین کا پتہ لگا کر اُنہیں گرفتار کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : Udhampur Blast: ادھمپور میں پر اسرار دھماکہ، 1 شخص ہلاک 14 افراد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.