ETV Bharat / state

وزیراعظم نے آئی پی ایس تنشری سے گفتگو کی - وزیراعظم نے آئی پی ایس تنشری سے گفتگو کی

وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئی پی ایس کے نوتقرر شدہ افسران سے گفتگو کے دوران جموں و کشمیر کاڈر کی پولیس افسر تنشری سے کہا کہ ٹیکسٹائل میں دھاگے جوڑے جاتے ہیں اور ٹیرر میں دھاگے کھولے جاتے ہیں، آپ یہ کیسے کرو گی؟

modi interacts with ips tanushree
وزیراعظم نے آئی پی ایس تنشری سے گفتگو کی
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 7:13 PM IST

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں آج ‘دیکشانت پریڈایونٹ’ کے دوران ویڈیو کانفرنس کے ذریعےآئی پی ایس کے نو تقررشدہ افسروں سے بات چیت کی۔

وزیراعظم نے آئی پی ایس تنشری سے گفتگو کی

وزیراعظم نے ان نئے افسران پر زور دیا کہ جہاں بھی ان کا تقرر ہو، اس پر فخر کریں اور اس جگہ سے تعلق کا احساس پیدا کریں۔انہوں نے نئے افسروں پر زور دیا کہ عام لوگوں کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں۔ لوگوں کے دلوں کومحبت سے جیتنا انہیں ڈرا کر قابو میں کرنےسے زیادہ دیر پا ثابت ہوتاہے۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے جموں و کشمیر میں عسکریت پسند سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

ریاست بہار کی رہنے والی جموں و کشمیر کاڈر کی پولیس افسر تنشری سے گفتگو کرتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ "ہم روز اخبارات میں جموں و کشمیر کی عسکریت پسند صورتحال کے بارے میں پڑھتے ہیں لیکن جموں، کشمیر، لداخ اور کارگل کی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ بہت پیارے اور اچھے لوگ ہیں، ہم ان کی زندگیوں میں خوشیاں مل کر لا سکتے ہیں۔

تنشری جو اپنی مشق کے دوران سرینگر میں تعینات تھیں اور عسکریت پسند جنید صحرائی کے انکاونٹر کے وقت عسکری مخالف کاروائی میں شامل تھی، وزیر اعظم سے گفتگو کے دوران تنشری نے کشمیر میں ڈیوٹی کرنے کا تجربہ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ کیسے وہاں کے موجودہ حالت میں پولیس انسانیت اور حفاظتی اقدامات بخوبی نبھا رہی ہے۔

تنشری نے کہا کہ انہوں نے پولیس فورس جوائن کرنے سے قبل ٹیکسٹائل میں کام انجام دیا ہے، جس پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ "ٹیکسٹائل میں دھاگے جوڑے جاتے ہیں اور ٹیرر میں دھاگے کھولے جاتے ہیں، یہ کیسے کرو گی؟

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کی انگلیوں میں جادو ہے، وہ شال اور دیگر دستکاری کا کام بہت اچھا کرتے ہیں، میری آپ کو ایک صلاح ہے کہ آپ اپنی پیشہ وارانہ خدمت کے علاوہ وہاں کی عورتوں کے گروپ بنائیں اور ان کو ٹیکسٹائل کے جدید طریقوں سے روشناس کریں، یہ آپ کے سر پور ایک اور تاج جیسا ہوگا، آپ ان کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائنگی اور آپ دیکھو گے کہ وہ کتنے اچھے اور مہمان نواز لوگ ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو غلط راستے پر جانے سے روکنا ہے اور وہ تبھی ممکن ہو سکتا ہے جب آپ ان کو صحیح راستے پر رکھنے میں کامیاب ہوں، وہاں کی خواتین بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہیں، جب آپ بچوں کی ماؤں کو اپنے ساتھ رکھو گے تو وہ غلط راہ کا انتخاب نہیں کرپائنگے اور اس کام میں ہماری خواتین فورس بہترین کردار ادا کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس 131 آئی پی ایس کے نو تقررشدہ افسروں نے اپنے 42 ہفتوں کی ٹریننگ مکمل کی ہے جن میں سے 28 خواتین ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.