لاک ڈاؤن کے سبب لوگوں کو درپیش مالی مشکلات دور کرنے کیلئے مرکزی وزارت داخلہ نے محدود علاقوں کے باہر تمام دیہی علاقوں میں منتخب سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد دیہی معثیت کو بڑھاوا دے کر دیہی مزدوروں کیلئے روزگار کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
یو ٹی میں ترقیاتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے محکمہ دیہی ترقی نے روزگار ضمانتی اسکیم منریگا کے تحت کام شروع کئے ہیں تا کہ کووڈ 19 وباء کے دوران دیہی آبادی کیلئے کام فراہم کئے جا سکیں۔
دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ جموں ضلع کے بلاک بلوال میں منریگا اسکیم کے تحت بڑے پیمانے پر کام ہاتھ میں لئے گئے ہے۔ اس ضمن میں کئی نئے کام بھی شروع کئے گئے ہیں جبکہ موجودہ پروجیکٹوں پر بھی کام جاری ہے۔ ترقیاتی کام ضلع انتظامیہ کی جانب سے کووڈ 19 پروٹوکول کے تحت ہی عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ مزدوروں کو معیاری ماسک فراہم کئے گئے ہیں اور تمام کام سماجی دوری قائم رکھتے ہوئے انجام دئیے جا رہے ہیں۔
اب تک جموں صوبے کے 8 اضلاع میں اس سکیم کے تحت 5800 کام شروع کئے گئے اور 25 ہزار جاب کارڈ ہولڈروں کو کام پر لگایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر نے متعلقہ افسران کو منریگا کے تحت تمام کام کووڈ 19 وباء کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری رہنما خطوط کے تحت مکمل کرنے کیلئے کہا ہے۔
سکیم کے تحت ہاتھ میں لئے گئے کاموں کو دیہی بنیادی ڈھانچے کو روایتی آبگاہوں اور تالابوں کی بحالی کے ذریعے توسیع کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر نے پنچایت گاہ اے ایم بی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے روایتی آبگاہ ترشا تالاب کی بحالی اور مجوزہ نئے تالاب شیکھا شپری کی تعمیر کا جائیزہ لیا۔ محکمہ کے یہ اقدامات موقسمِ گرما کے دوران دیہی علاقوں میں پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کئے جا رہے ہیں۔