ETV Bharat / state

Ravinder Raina on Mehbooba محبوبہ مفتی اشتعال انگیز بیانات دے کر لوگوں کو بھڑکا رہی ہیں، رویندر رینا - محبوبہ مفتی پر رویندر رینا کا بیان

رویندر رینا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے کچھ ایسے سیاسی حکمران جو ماضی میں خود وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، انہیں غریبوں کی خوشیاں راس نہیں آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محبوبہ مفتی جموں وکشمیر کے عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کررہی ہیں۔

Ravinder Raina on Mehbooba
Ravinder Raina on Mehbooba
author img

By

Published : Jul 5, 2023, 10:05 PM IST

جموں: جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز کہا کہ محبوبہ مفتی اشتعال انگیز بیان دے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر سرکار نے یہاں کے غریب لوگوں کو پانچ مرلہ اراضی دینے کا فیصلہ کیا باہر کے لوگوں کو نہیں۔ ان کے مطابق محبوبہ مفتی لوگوں کو بھڑکانے کی سازش کر رہی ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار رویندر رینا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر سرکار نے گزشتہ دنوں فیصلہ کیا کہ جن لوگوں کے پاس اپنا مکان نہیں انہیں سرکار پانچ مرلہ اراضی فراہم کرئے گی تاکہ وہ مکان بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت ملک کے لاکھوں غریبوں کو مفت مکان فراہم کئے اور اسی پالیسی کے تحت جموں وکشمیر کے لوگوں کو بھی مفت اراضی دینے کا فیصلہ لیا گیا۔

ان کے مطابق ایل جی منوج سنہا نے غریبوں کو اراضی دینے کا تاریخی فیصلہ لیا تاہم کچھ سیاستدانوں کو یہ ہضم ہی نہیں ہوا۔ رویندر رینا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے کچھ ایسے سیاسی حکمران جو ماضی میں خود وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، انہیں غریبوں کی خوشیاں راس نہیں آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محبوبہ مفتی جموں وکشمیر کے عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Five Marlas To Landless in JK حکومت بے گھر افراد کیلئے مکان کے نام پر دس لاکھ لوگوں کو یہاں آباد کرنا چاہتی ہے، محبوبہ

بی جے پی یوٹی صدر نے کہاکہ محبوبہ مفتی اشتعال انگیز بیانات دے کر لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب موصوفہ خود وزیرا علیٰ تھیں تو انہوں نے غریبوں کے لئے کچھ نہیں کیا اور آج جب ایل جی منوج سنہا نے غریبوں کو مفت اراضی دینے کا فیصلہ لیا تو اس پر وہ سوالات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محبوبہ مفتی کی یہ عادت رہی ہے کہ وہ جھوٹا پروپگنڈا کر رہی ہے کیونکہ اس کی سیاسی زمین اب کھسک چکی ہے۔ رویندر رینا نے واضح کیا کہ صرف جموں وکشمیر کے رہنے والوں کو ہی اراضی فراہم کی جائے گی ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.