ETV Bharat / state

Prominent Persons From Jammu Join LJP جموں میں کئی لوگوں نے جن شکتی پارٹی میں شمولیت اختیار کی - جموں کی خبر

جموں کے درجنوں افراد آج لوک جن شکتی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر جموں و کشمیر لوک جن شکتی پارٹی کے صدر رفیق ملک نے کہا کہ لوک جن شکتی پارٹی کشمیریت کو زندہ رکھتے ہوئے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی وکالت کرتی رہی گی۔Prominent persons from Jammu join LJP

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 8, 2022, 2:13 PM IST

لوک جن شکتی پارٹی میں آج درجنوں افراد نے شمولیت اختیار کی ہے۔ جموں میں ایل جے پی دفتر پر منعقدہ تقریب کے دوران کارکنان نے پارٹی کو ایک مضبوط قلعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری اور سیکولر اقدار کی یہ جماعت لوگوں کی بہتر نمائندہ جماعت ہو سکتی ہے۔Prominent persons from Jammu join LJP

جموں میں کئی لوگوں نے جن شکتی پارٹی میں شمولیت اختیار کی

جموں و کشمیر لوک جن شکتی پارٹی کے صدر رفیق ملک نے کارکنان کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کشمیریت کو زندہ رکھتے ہوئے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی وکالت کرتی رہی گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ماضی میں بھی جموں و کشمیر کے لوگوں کو جمہوری حقوق کی بحالی اور تعمیر و ترقی کے نقشے میں لانے کا نہ صرف مشورہ دیا بلکہ اس معاملے میں ہمیشہ پیش پیش بھی رہی ہے۔ انہوں نے بے روزگاری کو لیفٹنٹ گورنر کی سربراہی والی حکومت کے لیے ایک بڑا چلینج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نپٹنے کے لیے جامع پالیسی کی ضرورت ہے، جس پر مرکزی حکومت کے ساتھ نقشہ راہ ترتیب دے کر مسئلہ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: RLJP Convention in Ganderbal: گاندربل میں راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کا اجلاس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.