جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تعمیر کی گئی نیا باس اسٹینڈ 60.064 مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا اس میں 80 بسوں کو پارک کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس کے علاوہ 1312 چھوٹی موٹر گاڑیوں، 177 ٹو وہیلر گاڑیوں کے لئے بھی پارکنگ کی سہولیت اور 239 دوکانوں کے علاوہ ریسٹورنٹس اور فوڈ کورٹس کے لئے بھی جگہ دستیاب کرائی گئی ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر نے جنرل بس سٹینڈ و کثیر المنزلہ کار پارکنگ عوام کے نام وقف کرنا سماجی اور بنیادی ڈھانچہ کی جامع ترقی کی جانب ایک قدم ہے تاکہ تجارت سے وابستہ طبقے اور عام شہریوں کے لئے لازمی سہولیات دستیاب کرائی جا سکیں۔
انہوں نے پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام بشمول انجینئرز اور کام گار طبقے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے محنت شاقہ اور اہلیت کو کام میں لا کر اس بڑے پروجیکٹ کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مزید پارکنگ سہولیات جموں میں تعمیر کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کو گلیشرز سے خطرہ ؟
اس موقع پر میئر جموں میونسپل کارپوریشن، پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی اور وائس چئیر پرسن جے ڈی اے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔