ETV Bharat / state

Civilian Injured in Jammu Blast: جموں میں دھماکہ، شہری زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 4:13 PM IST

جموں میں ہوئے دھماکہ - جس میں ایک شہری زخمی ہوا - سے متعلق پھیلائی گئی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے جموں پولیس نے کہا: ’’دھماکہ گیس سلینڈر کے پھٹنے سے نہیں بلکہ جانوروں کا غیر قانونی طور پر شکار کرنے کے لئے گھر میں رکھے گئے دھماکہ خیز مواد سے ہوا۔‘‘

جموں میں دھماکہ، شہری زخمی
جموں میں دھماکہ، شہری زخمی

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں بدھ کے روز ایک ’’کم شدت کے دھماکے‘‘ میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’’جموں کے چٹھا علاقے کا رہنے والا ایک شہری اُس وقت زخمی ہوا جب اس کے بھائی کے گھر پر کم شدت کا ایک دھماکہ ہوا۔ زخمی ہوئے شہری کو علاج و معالجہ کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالات مستحکم بتائی جا رہی ہے۔‘‘

پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ’’ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد جانوروں کے غیر قانونی طور پر شکار وغیرہ جیسی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے گھر میں جمع کیا گیا تھا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’زخمی شخص کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اور اس ضمن میں پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Jammu Twin blasts جموں میں دو دھماکے، کئی افراد زخمی

جموں پولیس نے ’’گیس سلنڈر‘‘ کے پھٹنے کی وجہ سے ہوئے دھماکے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ گزشتہ ہفتے سرینگر میں چار لیپرڈ کی کھال کو برآمد کیا گیا تھا اور آٹھ لوگوں کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔ یہ لوگ پورا نیٹورک بنا کر کام کرتے ہیں، اس دھماکے نے اُس نیٹورک کا پردہ فاش کیا ہے۔ ابھی تحقیقات جاری ہے، جلد ہی آپ کے سامنے تمام تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔‘‘ تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.