لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں اکھنور روڈ اور رنبیر نہر کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے اس کی بحالی کا جائزہ لیا۔
نہر کی صفائی کے لئے وضع کردہ طریقہ کار کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بیساکھی سے پہلے رنبیر نہر کی صفائی کریں۔
انہیں بتایا گیا کہ خستہ حالی کے کاموں کے لئے ٹینڈرز الاٹ کردئے گئے ہیں اور وقت پر کام کو مکمل کرلیا جائے گا۔
میونسپل کچرے کو نہر میں خارج کرنے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ محکموں اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے مابین ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ نہر کی صفائی کے کام کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے جامع طریقہ کار وضع کیا جائے۔
دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر نے جموں اکھنور روڈ کو وسیع کرنے کے منصوبے پر پیشرفت کا بھی ازخود جائزہ لیا اور کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ایجنسی کو ہدایت کی کہ وہ جموں-اکھنور روڈ پر فلائی اوور کی مقررہ مدت تکمیل کے لئے تعمیراتی کاموں میں جدید ترین تکنیکی مداخلت کا استعمال کرے۔