ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے موبائل ایپلی کیشن 'ستارک ناگرک' کا افتتاح کیا - جموں و کشمیر کے اینٹی کرپشن بیورو کی موبائل ایپلیکیشن 'ستارک ناگرک'

اینڈروئیڈ موبائل کا استعمال کرنے والا کوئی بھی شہری پلے اسٹور سے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔ اس ایپ کو بدعنوانی کی روک تھام کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے موبائل ایپلی کیشن 'ستارک ناگرک' کا آغاز کیا

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 5:45 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں سول سکریٹریٹ میں جموں و کشمیر کے اینٹی کرپشن بیورو کے موبائل ایپلیکیشن 'ستارک ناگرک' اور ڈیپارٹمنٹل ویجیلینس آفیسرز پورٹل کا آغاز کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت شفاف اور جوابدہ حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے جامع اقدامات کررہی ہے۔ اس سمت میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے آج شروع کی جانے والی اس موبائل ایپلی کیشن کو اس مقصد کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ بدعنوانی کو روکا جائے اور شہری آسانی سے اپنی شکایات درج کر سکیں۔

اینڈروئیڈ موبائل کا استعمال کرنے والا کوئی بھی شہری پلے اسٹور سے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔ شکایت کے اندراج کے وقت ایک منفرد شناختی نمبر الاٹ کیا جائے گا جو بعد میں شکایت سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے (ٹریک) کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے موثر استعمال سے ہمیں موثر، شفاف اور جوابدہ نظام تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔

پروگرام کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ زیر التواء عدالتی معاملات کا ٹریک دیکھنے کے لئے اسی طرح کا کوئی طریقہ کار بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.