ETV Bharat / state

منوج سنہا نےایل جی ٹی پی پروگرام کا آغاز کیا - ای ٹی وی بھارت

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مختلف اصلاحات نے سرمایہ کاروں کے لئے دوستانہ ماحول پیدا کیا ہے اور بینکاری کے شعبے کو معیشت کا ایک اہم حصے میں تبدیل کردیا ہے۔

منوج سنہا نے بی ایف ایس آئی میں ایل جی ٹی پی پروگرام کا آغاز کیا

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 9:27 AM IST

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور مشن یوتھ جے اینڈ کے کے درمیان دستخط شدہ ایم او یو کے تحت بنکنگ، فنانشل سروسز اینڈ انشورنس (بی ایف ایس آئی) سیکٹر میں لائیولیہوڈ جنریشن ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لئے بینکنگ اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع کھول رہی ہے۔

منوج سنہا نے بی ایف ایس آئی میں ایل جی ٹی پی پروگرام کا آغاز کیا
منوج سنہا نے بی ایف ایس آئی میں ایل جی ٹی پی پروگرام کا آغاز کیا

انہوں نے کہا کہ بینکنگ، فنانشل سروسز اینڈ انشورنس (بی ایف ایس آئی) کے شعبے کو بڑے پیمانے پر فروغ ملا ہے کیونکہ صارفین سرمایہ کاری کے مختلف طریقہ کار کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہ ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مختلف اصلاحات نے سرمایہ کاروں کے لئے دوستانہ ماحول پیدا کیا ہے اور بینکاری کے شعبے کو معیشت کا ایک اہم حصے میں تبدیل کردیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے بینکنگ اور مالیاتی شعبے میں مہارت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

میوچل فنڈ ایڈوائزرز کیپسول کورس کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قلیل مدتی تربیتی پروگرام انہیں کاروباری افراد کی حیثیت سے اپنا سفر شروع کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے تربیتی شراکت داروں سے کہا کہ ایک ہفتہ کی تربیت کے بعد انہیں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لئے اپرنٹس شپ پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ تربیت سے نوکری کی منتقلی آسانی سے مکمل ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.