ETV Bharat / state

پندرہ روزہ 'سکی کورس' کے لئے لڑکیوں کا گروپ گلمرگ روانہ - etv bharat

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام ٹرینی سکیئرز کے لئے بہترین انتظامات اور سہولیات کو یقینی بنائیں۔

پندرہ روزہ اسکی کورس کے لئے لڑکیوں کا گروپ گلمرگ روانہ

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 7:40 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج گلمرگ میں ہونے والے 15 روزہ سکی کورس اور ٹریننگ کے لئے لڑکیوں کے ایک گروپ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ٹرینی سکیئرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مواقع کا فائدہ اٹھائے اور اپنی توانائی کو مثبت سمت میں استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر حکومت نوجوانوں کی مصروفیات اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی ضروری نشوونما کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم تشکیل دے رہی ہے۔ نوجوانوں کی مہارت کو بہتر بنانے کے لئے بہترین کوچوں تک رسائی فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔'

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کو ہدایت دی کہ وہ تمام ٹرینی سکیئرز کے لئے بہترین انتظامات اور سہولیات کو یقینی بنائیں۔

انہیں بتایا گیا کہ تربیت حاصل کر رہے افراد کو کھانا، رہائش، نقل و حمل، تربیت، کوچنگ، ​​لفٹ چارجز، ہیٹنگ کے انتظامات اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

موجودہ کھیپ میں پونچھ، کٹھوعہ، جموں، رامبن، کشتواڑ، بڈگام، گاندربل، اننت ناگ، بارہمولہ اور کپواڑہ سے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباء شامل ہیں۔ ڈھائی ماہ طویل پروگرام میں مجموعی طور پر 600 ابھرتے سکیئرز (بوائز اینڈ گرلز) اولمپیئن گل مصطفیٰ اور دیگر تجربہ کار کوچز اور ٹرینرز کے تحت تربیت حاصل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.