جموں: لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس کا ایک روزہ کنونشن آج جموں میں منعقد ہوا۔ پارٹی کنونشن میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ Lok Janshakti Party Convention
اس موقع پر لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس کے ریاستی صدر رفیق ملک نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ Lok Janshakti Party UT President Rafiq Malik
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر قدرتی نظاروں سے مالا مال ہے جسے سیاحتی شعبے کو کافی فائدہ پہنچنتا ہے لیکن بی جے پی حکومت یہاں ترقیاتی کاموں کو کرانے میں ناکام رہی ہیں۔ جموں میں غریبوں کی مدد کےلیے پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان جموں پہنچ رہے ہیں اور عوامی مسائل کو مرکزی حکومت تک پہنچائیں گے۔
رفیق ملک نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے انسان کا جینا محال ہو گیا ہے۔ اگر اسی طرح مہنگائی بڑھتی رہی تو ملک کے حالات بدتر سے بدتر ہو جائیں گے۔ سلنڈر کی قمیتوں میں آئے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، وہیں تعلیمی اداروں میں فیس کے نام سے عام عوام کو لوٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسے میں غریب خاندان کے بچے کیسے تعلیم حاصل کرپائیں گے۔
مزید پڑھیں: RLJP Convention in Ganderbal: گاندربل میں راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کا اجلاس
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی وجہ سے جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کی حالت بدترین ہوگئی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں پییڑول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر روک لگائی ہے۔ مہنگائی نے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔