لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ جموں میں مجوزہ جے اینڈ کے فلم پالیسی 2021 کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ "جموں و کشمیر فلم پالیسی ملک کی بہترین پالیسی میں شامل ہوگی اور اس کو حتمی شکل دینے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ لیا جائے گا۔"
اجلاس کے دوران یوٹی میں آنے والے فلم سازوں کو راغب کرنے اور ان کی سہولت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو مشورہ دیا کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ناموں سے مشورہ کریں تاکہ وہ ان کی تجاویز سے استفادہ کر سکیں۔
انہوں نے سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم کو ہموار کرنے اور ملک و بیرون ملک سے نامور فلم سازوں کو جموں و کشمیر میں شوٹنگ کرنے پر بھی زور دیا۔
ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ راہل پانڈے نے بھارتی فلمی صنعت کو جموں و کشمیر میں شوٹنگ کرنے کے فوائد کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دیا۔