ETV Bharat / state

ایل جی کی یوم جمہوریہ پریڈ میں شرکت کرنے والےکیڈٹس سے ملاقات

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خوشی کا اِظہار کیا کہ رواں سال جموں و کشمیر اور لداخ ڈائریکٹوریٹ کو ڈی جی کمنڈیشن کے علاوہ وزیر دفاع اور وزیر مملکت برائے دفاع سے ایوارڈ بھی ملا۔

ایل جی نے جموں وکشمیر، لداخ این سی سی کیڈٹس کے ساتھ ملاقات کی

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 7:47 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ روز جموں و کشمیر اور لدخ کے این سی سی کیڈٹس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، جنہوں نے نئی دلّی میں یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لیا تھا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ان کیڈٹوں کو مبارکباد پیش کی جن کو جے اینڈ کے اور لداخ کے یوٹیز کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا اور اُنہوں نے کیڈٹس اور ان کے تربیتی انسٹرکٹروں کے عزم کو سراہا، جنہوں نے کووڈ کے باوجود تربیت میں اتنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

این سی سی کیڈٹس کو اتحاد، نظم و ضبط، ثقافت اور ورثہ کے سفیر قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے این سی سی جیسی آرگنائزیشنوں میں شمولیت کرنے کے لئے کہا جو نظم و ضبط اور ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں و کشمیر اور لداخ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرکے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو این سی سی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایل جی نے جموں وکشمیر، لداخ این سی سی کیڈٹس کے ساتھ ملاقات کی

لیفٹیننٹ گورنر نے خوشی کا اِظہار کیا کہ رواں سال جموں و کشمیر اور لداخ ڈائریکٹوریٹ کو ڈی جی کمنڈیشن کے علاوہ وزارت دفاع سے ایوارڈ بھی ملا۔

یوم جمہوریہ کیمپ میں اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی کیڈٹ اقراء فیاض نے اپنے تجربات بانٹیں۔ اسی طرح کیڈٹ امان سنگھ نے یوم جمہوریہ پریڈ کے لئے جموں و کشمیر اور لداخ دستہ کا ایک حصہ بننے کے لئے سخت سکریننگ اور سلیکشن کے عمل کے بعد سنہری موقع ملنے پر مسرت کا اِظہار کیا۔

این سی سی کے دستہ کی کلچرل ٹیم نے 'این سی سی کا نعرہ، آتم نربھر بھارت ہمارا' کے الفاظ کے ساتھ ایک گیت سنایا جس کو ایک این سی سی کیڈٹ نے لکھا تھا۔

تبادلہ خیال کے اختتام کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے کیڈٹوں کے ساتھ ایک گروپ تصویر لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.