ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں موسم کی تازہ صورتحال - مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ

ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھی انتباہ دیا گیا ہے کہ ضلع رامبن میں بھاری بارش اور برفباری کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ ہے، اس کے پیش نظر محمکہ موسمیات نے جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام جو پہاڑی علاقوں میں مقیم ہیں، کو احتیاط برتنے کو کہا ہے۔

جموں وکشمیر
جموں وکشمیر
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 7:53 AM IST

جموں و کشمیر ان دنوں سخت سردی کی زد میں ہے، ایک طرف جہاں صوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، وہیں وادی میں محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز بھاری برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ 'جنوبی کشمیر، وادی چناب اور خطہ پیرپنجال میں چار اور پانچ تاریخ کو بارش و برفباری ہو سکتی ہے'۔

وہیں ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھی انتباہ دیا گیا ہے کہ ضلع رامبن میں بھاری بارش و برفباری کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ ہے، اس کے پیش نظر محمکہ موسمیات نے جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام جو پہاڑی علاقوں میں مقیم ہیں، کو احتیاط برتنے کو کہا ہے۔

وہیں درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ سرینگر میں ہفتہ کی شام درجہ حرارت منفی 5.9 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا۔ صوبہ میں سب سے کم پہلگام میں درجہ حرارت منفی 8.4 فیصد درج کیا گیا۔

وہیں لیہہ میں درجہ حرارت منفی 19.2 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا اور دراس میں سب سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: کووڈ 19 کے 244 نئے معاملے، ایک کی موت

سرینگر لیہہ شاہراہ پر مسلسل پھسلن اور برفباری کی وجہ سے شاہراہ کو گاڑیوں کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

صوبہ جموں میں بھی سردی عروج پر ہے، یہاں درجہ حرارت 5.5 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا، صوبہ میں سب سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سیلسیئس بانجال میں درج کیا گیا ہے۔

وادی کشمیر اس وقت 40 روز کے چلہ کلان سے گزر رہی ہے۔ اس دوران شدید سردی کے پیش نظر لوگ آگ و کانگڑی سے اپنے جسم گرم رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.