ETV Bharat / state

اے ٹی ایم نہ ہونے سے تالاب کھٹیکاں کے لوگ پریشان - تالاب کھٹیکاں

بنیادی سہولیات سے محروم جموں کے شہر خاص میں واقعہ مسلم اکثریتی علاقہ تالاب کھٹیکاں کے لوگوں نےعوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔

lack of atm in talab khatikan in jammu
اے ٹی ایم نہ ہونے سے تالاب کھٹیکاں کے لوگ پریشان
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 8:22 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جموں کے شہر خاص میں واقعہ مسلم اکثریتی علاقہ تالاب کھٹیکاں بنیادی سہولیات سے محروم ہے، جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر دفتر سے چند میٹر کی مسافت پر واقع یہ علاقہ جموں کے پرانے شہر سے بھی مانا جاتا ہے۔

اے ٹی ایم نہ ہونے سے تالاب کھٹیکاں کے لوگ پریشان

تالاب کھٹیکاں علاقے میں سب سے پرانی اور تاریخی مسجد تالاب کھٹیکاں مسجد بھی موجود ہے، جس میں بیرون ریاست و ضلع سے لوگ نماز پڑھنے کے لیے آتے ہیں، تاہم یہاں آکر انہیں مایوسی کا سامنا اس وقت کرنا پڑتا ہے جب انھیں اس علاقے میں اے ٹی ایم کی سہولیات دستیاب نہیں ہوتی ہے۔

تالاب کھٹیکاں علاقے میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہیں کہ اس علاقے میں 1947 میں بجلی ٹرانسفر کا ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے جس کے بعد آج تک بجلی کے ٹرانسفارمر کا ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا گیا، وہیں دوسری جانب علاقہ میں گلی کوچوں کی مرمت بھی نہیں کی جارہی ہے اور نا ہی آج تک اس علاقے کا کسی سرکاری افسر نے دورہ کیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس علاقے کا دورہ کرکے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ دور جدید میں بھی اس مسلم اکثریتی علاقہ میں بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہے، جس سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ انتظامیہ اس علاقہ کی تعمیر ترقی کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے جبکہ یہ شہر خاص کا مرکزی علاقہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.