ETV Bharat / state

Altaf Bukhari on Kashmiri Pandits: کشمیری پنڈت ہمارے سماج کا ناقابل تنسیخ حصہ، الطاف بخاری کا بیان - کشمیری سماج کا لازم و ملزوم اور اٹوٹ انگ ہیں

پارٹی دفتر گاندھی نگر جموں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا”کشمیری پنڈت برادری کشمیر کا لازم وملزوم اور ناقابل ِ تنسیخ حصہ ہیں. Altaf Bukhari in Jammu

کشمیری پنڈت، کشمیری سماج کا ناقابل تنسیخ حصہ :الطاف بخاری

author img

By

Published : Jul 5, 2022, 9:53 AM IST

جموں: جموں وکشمیر اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ کشمیری پنڈت برادری کشمیری سماج کا لازم و ملزوم اور اٹوٹ انگ ہیں۔ پارٹی دفتر گاندھی نگر جموں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا”کشمیری پنڈت برادری کشمیر کا لازم وملزوم اور ناقابل ِ تنسیخ حصہ ہیں اور وہ جن حالات میں وہ وادی کشمیر چھوڑنے پر مجبور ہوئے وہ اب تاریخ ہے“۔Altaf Bukhari on Kashmiri Pandits

انہوں نے اعتراف کیا کہ کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی ایک سانحہ تھا جس نے سماجی تانے بونے کو بکھیر کے رکھ دیا اور اِس کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا”کشمیری پنڈت پڑھا لکھا اور دانشور طبقہ ہے اور سماج میں ان کا ایک اہم کردار ہے۔ انہوں نے یقین دلایاکہ کشمیری پنڈتوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کا ازالہ اپنی پارٹی کی ترجیحات میں رہے گا۔'KPs integral part of Kashmiri society'

اس تقریب کے آغاز میں راہل بھٹ، رجنی بالا اور وجے کمار کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی جنہیں کشمیر کے اندر بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔انہوں نے شہری ہلاکتوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ کشمیری مسلم اور کشمیری پنڈتوں کے درمیان کی دوری کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور وہ ذاتی طور دونوں طبقہ جات کے لوگوں کے درمیان ایک دوسرے کے لئے اعتماد سازی کی بحالی کے لئے مدد کریں گے۔ Altaf Bukhari addressed an impressive joining programme

یہ بھی پڑھیں : Altaf Bukhari in Pattan Tehsil: الیکشن بائیکاٹ کی پالیسی نے کشمیری عوام کو بے اختیار بنادیا، الطاف بخاری کا بیان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.