ETV Bharat / state

Protest Against Pakistan: انکاؤنٹر میں سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت، جموں میں پاکستان کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 1:03 PM IST

کوکرناگ انکاؤنٹر میں ہوئی ہلاکتوں کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے سیاسی، سماجی تنظیموں اور لیڈران نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

انکاؤنٹر میں سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت، جموں میں پاکستان کے خلاف احتجاج

جموں (جموں کشمیر): کوکرناگ انکاؤنٹر میں دو فوجی اور ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت پر جموں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یووا مورچہ کے کارکنان نے پاکستان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پتلہ نذر آتش کیا۔ احتجاج میں شامل بی جے پی یووا مورچہ کے کارکنان نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انکاؤنٹر میں فوت ہوئے حفاظتی اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں گزشتہ روز سے جاری انکاؤنٹر میں اب تک فوج کی 19آر آر کے سی او منپریت سنگھ، میجر آشیش اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈی وائی ایس پی ہمایوں بھٹ ہلاک ہوئے تھے۔ انکاؤنٹر ہنوز جاری ہے تاہم حفاظتی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر میں لے لیا ہے۔ ادھر، سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے انکاؤنٹر میں ہلاک ہوئے حفاظتی اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے وہیں جموں کے کچی چھاؤنی علاقے میں پاکستان کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں شامل بی جے پی یوتھ صدر ارون پربھات نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’کرنل منپریت سنگھ، جنہیں انڈین آرمی کی جانب میڈل سے نوازا گیا اور جموں کشمیر پولیس کے ڈی وائی ایس پی ہمایون بھٹ نے جام شہادت نوش کیا اور ایسے افسران ہمارے لئے ہمیشہ رول ماڈل ہیں۔‘‘ انہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں ’’لوحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار‘‘ کرتے ہوئے ’’حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف کڑی سے کڑی کارروائی‘‘ کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: Encounter In Kokernag گڈول کوکرناگ میں انکاؤنٹر دوبارہ شروع

انہوں نے جموں و کشمیر میں امن و امان کو خراب کرنے پر پاکستان کو راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’پاکستان ہمیشہ سے ہی جموں کشمیر میں امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی تاک میں رہتا ہے اور اس طرح کی کارروائیاں انجام دیتا ہے، جس کے لئے حکومت کو کڑے اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.