ETV Bharat / state

کشمیری مزاحیہ اداکار شادی لال کول کا انتقال - شادی لال کول کا انتقال

کول ایک ممتاز کشمیری مزاح نگار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کئی ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی ہے۔

Kashmiri
Kashmiri
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 9:15 AM IST

کشمیر کے معروف تھیٹر، ٹیلی ویژن مزاحیہ اداکار اور ریڈیو جوکی شادی لال کول کا اتوار کی صبح جموں میں انتقال ہوگیا۔

کول ایک ممتاز کشمیری مزاح نگار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کئی ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی۔ وہ کشمیر کے سری نگر کے علاقے چھوٹا بازار سے تعلق رکھتے تھے۔

انہوں نے آج صبح 2:45 بجے آخری سانس لی۔

ان کے بیٹے وجئے ایس کول نے فیس بک پر شادی لال کول کے انتقال ہونے کی تـصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بیماری سے لڑتے ہوئے ان کے والد کا آج صبح انتقال ہو گیا ہے۔

شادی لال کول کے انتقال کی خبر سے پورے جموں و کشمیر میں غم کا ماحول ہے۔

گزشتہ چار دہائیوں سے کول نے اپنی اداکاری اور اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.