جموں کے آر ایس پورا کے وجے بھاردواج جو ایک نجی نیوز اجینسی کے لیے کام کرتے ہیں، ان کا کہنا ہےکہ 'اس وقت پورا ملک ایک ساتھ ہے۔ اسی لیے مجھے لگا کہ ملک کے لیے کچھ تعاون کرنا بے حد ضروری ہے۔'
قابل ذکر ہے کہ وجے گزشتہ 20 برسوں سے صحافت کر رہے ہیں، کئی بار سرحد پر کراس فائرنگ میں بھی لوگوں کا لسکیو کرتے رہے ہیں۔ وجے نے تقریبا پانچ برس راموجی گروپ ای ٹی وی اردو کے لیے آر ایس پورا سے بطور اسٹرنگر بھی کام کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر 21 روز کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اس دوران لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے گھر پر ہی رہیں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
بتایا جاتا ہے کہ کورونا ورائرس چین کے وہان شہر سے پھیلا ہے۔ اب یہ وائرس تقریبا پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہوںے والوں کی تعداد 31 ہزار سے زائد ہے۔
کوروان وائرس سے بھارت میں ایک ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہو چکی ہے۔