ETV Bharat / state

Flash Floods in JK جموں و کشمیر میں سیلابی صورتحال، پونچھ اور ڈوڈہ میں چار افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 9, 2023, 8:34 PM IST

متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی پانی کی سطح بھی دھیرے دھیرے کم ہوجائے گی۔ انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور دریاوں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔

Flash Floods in JK
Flash Floods in JK

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سنیچر اور اتوار کی شب جموں صوبے میں شدید بارشیں ہوئیں جس وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آنے کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ پونچھ کے سرنکوٹ میں غرقآب ہوئے دونوں فوجی اہلکاروں کی لاشیں باز یاب کی گئیں جب کہ ڈوڈہ میں بس پر پسی گر آنے کی وجہ سے دو مقامی شہری از جان ہوئے۔ دریں اثنا صوبہ کشمیر میں دریائے جہلم کے سنگم ، پانپور ، رام منشی باغ اور ولر میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے جس وجہ سے ندی نالوں کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی پانی کی سطح بھی دھیرے دھیرے کم ہوجائے گی۔انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور دریاوں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر میں پچھلے دو روز سے شدید بارشیں ہوئیں جس وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہر فیضان کینگ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کٹھوعہ ضلع میں 296ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس وجہ سے ندی نالوں میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موسلا دار بارشوں کی وجہ سے جموں صوبہ کے کٹھوعہ ضلع میں ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور لوگوں سے تلقین کی جارہی ہیں کہ وہ ندی نالوں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ سری نگر میں 1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قاضی گنڈ میں 31.8 ملی میٹر، پہلگام میں 17.4 ملی میٹر، کپوارہ میں 17.3 ملی میٹر، گلمرگ میں 3.0 ملی میٹر، جموں میں 14.2 ملی میٹر،بانہال میں 28.2 ملی میٹرم بٹوٹ میں 58.8 ملی میٹر،کٹرہ میں 19.2 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 125.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

دریں اثنا جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں ہفتے کے روز دو فوجی جوان لاپتہ ہو گئے جنہیں تلاش کرنے کی خاطر رات بھر آپریشن جاری رکھا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ کے ڈوگرہ کے قریب دریا کے کنارے دو فوجی اہلکار پیر پھسل جانے کے نتیجے میں غرقآب ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور اتوار کی صبح پانی میں غرقآب ہوئے دونوں فوجیوں کی لاشیں باز یاب کی گئیں۔

ادھر جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے گندوہ گاوں میں اتوار کے روز ایک گاڑی مٹی کے تودے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تیسرے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے گندوہ گاوں میں اتوار کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک گاڑی پر مٹی کا تودا گر آیا جس وجہ سے تین افراد ملبے میں پھنس کر رہ گئے۔

معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا۔ متوفین کی شناخت عامر سہیل ولد عبدالقیوم ساکن کاہرہ اور مدثر علی ولد نثار احمد ساکن ہلور چھانگا کے بطور ہوئی ہے۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے جموں سے اطلاع دی ہے کہ تیز بارشوں کے نتیجے میں جموں کے اکثر ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔جموں کے کٹھوعہ ضلع میں دریاوں اور ندی نالوں کا پانی خطرے کے نشان کو عبور کر گیا جس وجہ سے مکینوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاور کے اوجھ ، گھانی ، ناج اور دوسرے نالوں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے جس وجہ سے ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے جو لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں صوبہ کشمیر کے ندی نالوں میں بھی پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ سنگم ، پانپور ، رام منشی باغ اور ولر میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے جس وجہ سے ندی نالوں کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

فلڈ کنٹرول محکمے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گر چہ دریائے جہلم میں مختلف مقامات پر پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے تاہم موسم میں بہتری کے ساتھ ہی پانی کی سطح بھی کم ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے ظاہر کیا ہے جس سے دریائے جہلم میں بھی پانی کی سطح کم ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: Heavy Rains in Pakistan بھارت اور پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث درجنوں افراد ہلاک

انہوں نے کہاکہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ محکمہ کے ملازمین دن رات دریائے جہلم اور دوسرے ندی نالوں پر نظر گزر بنائے رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاوں ، ندی نالوں کے کناروں پر جانے سے گریز کریں کیونکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشین گوئی کی گئی ہے لہذا لوگ احتیاط برتیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.