ETV Bharat / state

SIT to probe Janipur Murder: جانی پور قتل معاملہ، پولیس نے تشکیل دی تحقیقاتی کمیٹی

جموں کے جانی پور میں ایک خاتون ڈاکٹر کو مردہ پائے جانے کے واقعے کی منصفانہ جانچ کو یقینی بنانے کی غرض سے جموں پولیس نے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ Janipur Muder Case SIT Constituted

a
a
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 3:30 PM IST

جموں (جموں و کشمیر) : ضلع جموں کے جانی پور علاقے میں ایک خاتون ڈاکٹر کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی وائی ایس پی بخشی نگر، جموں، کی قیادت میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی میں اسٹیشن انچارج جانی پور اور ایک ایس آئی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ قتل کے اس معاملہ کی حساسیت کے بعد جموں و کشمیر پولیس افسران نے معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی تاکہ معاملے کی منصفانہ جانچ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ منگل کے روز ڈینٹل سرجن جوہر گنائی ولد محمود گنائی نے جانی پور علاقے میں تالاب تلو کی رہنے والی ڈینٹل سرجن سمیدھا نامی ایک خاتون کو مبینہ طور اپنے گھر بلا کر اس کا قتل کر دیا ۔ بعد ازاں ملزم نے خودکشی کی بھی کوشش کی اور اس وقت وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ دونوں کا تعلق چونکہ مختلف مذاہب سے ہے لہٰذا کسی بھی طرح کی سازشی عناصر کو قبل از وقت کچلنے اور مذہبی و سماجی رواداری کو برقرار رکھنے کی غرض سے پولیس نے معاملہ کی تہہ تک پہنچنے اور غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے SITتشکیل دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے خاتون کو شک کی بنا پر قتل کر دیا، مقتولہ دارالحکومت دہلی میں تھی اور ملزم نے اسے جموں بلا کر اپنے گھر میں قتل کر دیا۔ تاہم پولیس نے اس حوالہ سے ابھی تک کوئی بھی بیان منظر عام پر نہیں لایا ہے۔ تشکیل کی گئی جانچ کمیٹی اس معاملے سے متعلق دیگر شواہد جمع کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Man Kills Female Friend جموں میں دوست کے ہی ہاتھوں خاتون ڈاکٹر کا مبینہ قتل

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن جانی پور، جموں، میں ایف آئی آر نمبر 27/2023 دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا ہے اور مزید کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.