اپنی پارٹی یوتھ ونگ نے جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر تشویش کا اظہار کیا اور اس مسئلہ پر آج پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یوتھ ونگ کے نائب صدر رفیق احمد خان کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجاً سبزیاں فروخت کیں۔
احتجاج میں جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ ابھے، ضلع صدر یوتھ ونگ جموں شیوم چوہدری بھی موجود تھے۔ احتجاج میں پی ایچ ڈی اسکالرز، ایل ایل بی، بی ٹیک طلبا اور انجینئرز نے شرکت کی جبکہ سبزیاں فروخت کرکے حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن بیورو کا 31 افراد کے خلاف چالان
رقیق خان نے کہا کہ حکومت کے مختلف محکموں میں 1.5 لاکھ آسامیاں ہیں لیکن اُن عہدوں پر بھرتی میں تاخیر کی جارہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور بھرتی کا عمل تیز کیا جائے اور سبھی خالی پڑے عہدوں کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر پُر کیا جائے تاکہ بے روزگار اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اِس میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ روزگار نہ ہونے کے سبب نوجوان ذہنی دباؤ کے شکار ہیں۔