ETV Bharat / state

جموں: تاش کے پتوں کی طرح بہہ گیا پل - سابق سرپنچ شمشیر سنگھ

جموں میں بدھ کے روز دیر شب ہوئی تیز بارش کے سبب شہر میں کروڑوں کا نقصان ہو گیا ہے۔ کئی علاقوں کو جوڑنے والا پل تاش کے پتوں کے طرح بہہ گیا۔

The bridge swept away like playing cards
جموں: تاش کے پتوں کی طرح بہہ گیا پل
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 4:10 PM IST

جموں کے ستواری علاقے کو سرحد سے جوڑنے والا پل بدھ کے روز اچانک دو حصوں میں منقسم ہوگیا۔ جموں کے ببلینا میں تقریبا 15 سال قبل بنے اس پل سے آس پاس کے سینکڑوں گاؤں کو شہر آنے جانے میں کافی سہولیت ہوتی تھی۔ پل کے منہدم ہونے کی تصاویر سے آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جموں میں بدھ کے روز بارش کس طرح قہر برسا رہی ہے۔

ویڈیو

علاقے کے سابق سرپنچ شمشیر سنگھ نے بتایا کہ اس پل کے بہہ جانے کی وجہ سے اب جموں شہر سے آر ایس پورہ اور بیشناہ تک مزید فاصلہ طے کرنا مشکل ہو جائیگا اور اب اس علاقے کے لوگوں کو پل کے دوسری طرف آباد گاؤں تک کئی کلومیٹر مزید پیدل سفر کرنا پڑیگا۔ اس سے جموں آر ایس پورہ سڑک پر ٹریفک میں بھی اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.